رزق کے بدلے کچھ اور دے دیا گیا ہو




 اپنی کم تنخواہ پر غم نا کریں ہو سکتا ہے آپ کو رزق کے بدلے کچھ اور دے دیا گیا ہو


ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ


 ○ ليس شرطا أن يكون الرزق مالا

      قد يكون الرزق خلقا أو جمالا


رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن وجمال دے دیا گیا ہو


○ قد يكون الرزق عقلا راجحا

     زاده الحلم جمالا وكمالاً


یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل ودانش دے دی گئی ہو اور وہ فہم اس کو نرم مزاجی 

اور تحمل وحلیمی عطاء دے 


○ قد يكون الرزق زوجا صالحا

     أو قرابات كراما وعيالا


یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر 

یا بہترین خصائل واخلاق والی بیوی مل جاے، مہربان کریم دوست اچھے رشتہ دار یا نیک وصحت مند اولاد مل جائے


○ قد يكون الرزق علما نافعا 

     قد يكون الرزق أعمارا طوالا


یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو


○ قد يكون الرزق قلبا صافيا

     يمنح الناس ودادا ونَوالا 


یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا پاکیزہ دل دے دیا گیا ہو جس سے وہ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتا پھر رہا ہو


○ قد يكون الرزق بالا هادئا إنما المرزوق

     من يهدأ بالا


یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ذہنی سکون دے دیا گیا وہ شخص بھی تو خوش نصیب ہی ہے جس کو ذہنی سکون عطا کیا گیا ہو


○ قد يكون الرزق طبعا خيّرا 

     يبذل الخير يمينا وشمالا


یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت نیک وسلیم طبع عطاء کی گئی ہو اور وہ شخص اپنی نیک طبیعت کی وجہ سے اپنے ارد گرد خیر بانٹتا پھرے


○ قد يكون الرزق ثوبا من تقى

     فهو يكسو المرء عزا وجلالا


یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت تقوٰی کا لباس پہنا دیا گیا ہو اور اس شخص کو اس لباس نے عزت اور مرتبہ والی حیثیت بخش دی ہو


○ قد يكون الرزق عِرضَاً سالماً

     ومبيتاً آمن السِرْبِ حلالاً


یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا عزت اور شرف والا مقام مل جائے جو اس کے لئے حلال کمائی اور امن والی جائے پناہ بن جائے


○ ليس شرطا أن يكون الرزق مالا

      كن قنوعاً و احمد الله تعالى


○ پس رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں، جو کچھ عطا ہوا

اس پر مطمئن رہو، اور اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے رہو...!

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.