السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
*آخرت کی عدالت کے کچھ قوانین*
آخرت کی عدالت میں پیش ہونے سے پہلے یہ قوانین جان لیجئے.
1 *ساری فائلیں کھلی ہوں گی*
سورة بني إسرائيل 13
ترجمہ: اور بروز قیامت ہم اس کے سامنے اس کا نامہِ اعمال نکالیں گے جسے وہ اپنے اوپر کھلا ہوا پا لے گا.
2 *سخت نگرانی میں پیشی ہو گی*
سورة ق 21
ترجمہ: اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک لانے والا ہوگا اور ایک گواہی دینے والا.
3 *کسی پر ظلم نہیں ہوگا*
سورة ق 29
ترجمہ: میں اپنے بندوں پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے والا نہیں ہوں.
4 *دفاع کے لیے وکیل نہ ہوگا*
سورة بني إسرائيل 14
ترجمہ: لے! خود ہی اپنی کتاب آپ پڑھ لے, آج تو تو آپ ہی اپنا خود حساب لینے کو کافی ہے.
5 *رشوت اور سفارش بالکل نہیں چلے گی*
سورة الشعراء 88
ترجمہ: اس دن نہ مال کام آئے گا نہ اولاد.
6 *ناموں میں تشابہ نہ ہوگا
سورة مريم 64
ترجمہ: تمہارا رب بھولنے والا نہیں.
7*فیصلہ ہاتھ میں دیا جائے گا*
سورة الحاقة 19
ترجمہ: سو جسے اس کا نامۂِ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہنے لگے گا کہ لو میرا نامۂ اعمال پڑھو.
8 *غائبانہ فیصلہ نہیں ہوگا*
سورة يس 32
ترجمہ: اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کی جائیں گے,,
9*فیصلے میں ردوبدل نہیں ہوگا
سورة ق 29
ترجمہ: میرے یہاں فیصلے بدلے نہیں جاتے,,
10 *وہاں جھوٹے گواہ نہ ہوں گے*
سورة النور 24
ترجمہ: جبکہ ان کے مقابلے میں ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے
دعا
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ ·
اے اللہ ! میرا حساب آسان لینا۔
آمین یا رب العالمین