زندگی سسکی سے شروع ہوکر ہچکی پرختم

 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ


زندگی سسکی سے شروع ہوکر   ہچکی پرختم ہونے والا مختصر ترین سفر ہے 

زندگی نے کسی سے وفا نہیں کی ، ساری دنیا کے  لوگوں کو

 دھوکہ دے چکی ہے اور نہ جانے کون سے راستے پر ہماری 

زندگی آہستہ ہو جائے اور موت ہم تک پہنچ جائیں ، اس زندگی کا بھروسہ کیا جو طوفانوں میں چراغ کے مانند جلتی ہو اور اس موت کا انتظار کیوں نہیں جو ، آندھی کی طرح ہمارے پیھچے ہے  .

 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جب شیطان مردود ہو گیا تو اس نے کہاں کہ اے رب تیری عزت کی قسم تیرے بندوں کو ہمیشہ بہکاتا رہوں گا جب تک ان کی روحیں انکے جسموں میں رہیں گی ، اللہ عز و جل نے ارشاد فرمایا مجھے قسم ہے اپنی عزت و جلال کی اور اپنے اعلیٰ مقام کی جب تک وہ مجھ سے توبہ کرتے رہیں گے میں ان کو بخشتا رہوں گا

اَسْتَغْفِرُ اللہ اَسْتَغْفِرُ اللہ اَسْتَغْفِرُ اللہ


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.